قومی وطن پارٹی عوام کی امیدوں کا محور بن گئی ہے،غفران خان

August 01, 2020

پشاور(نمائندہ خصوصی)قومی وطن پارٹی کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین و سابق سینیٹر حاجی غفران خان مرکزی نائب سیکٹری و ممتاز قانون دان حاشم رضا ایڈوکیٹ وائس سینئر وئس چیئرمین طارق احمد خان ،صوبائی سیکٹری اطلاعات اسد آفریدی ایڈوکیٹ ،اور صوبائی کلچرل سیکٹری ڈاکٹر عالم یوسفزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنماء و سابق رکن صوبائی اسمبلی فائزہ رشید حکمران جماعت پی ٹی آئی کے رہنمائوں ظہرالدین بابر ،قاضی عابد اور پشاور نوشہرہ ،چارسدہ ،مردان ،صوابی،کرک ،پری پور اور دوسرے اضلاع میں حکمران جماعت پی ٹی آئی پیپلز پارٹی ،اے این پی اور دوسری سیاسی جماعتوںکے رہنمائوں کی کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ صوبے کے حقوق کے لئے دلیرانہ جدوجہد کے لئے قومی وطن پارٹی عوام کی امیدوں کا محور بن گئی ہے،طلباء و نوجوانوں کا قومی وطن پارٹی کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے،لوگوں کی نظروں کی ملی رہبر آفتاب احمد خان شیر پائو کی طرف لگی ہوئی ہے،صوبے کے حقوق کے حصول صوبے میں غربت و بے روزگاری کے خاتمے اور صوبے کی ترقی و خوشحالی کیلئے پختونوں کا متحد ہونا ضروری ہے۔