آزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت قدم رہنا چاہیے: عارف علوی

August 01, 2020


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہآزمائش اور امتحان کی صورتحال میں ثابت قدم رہنا چاہیے، مقصد کےحصول میں ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار رہنا ہی کامیابی کی کنجی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوینے عیدالاضحی کے موقع پر پاکستانی قوم اور عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کو ہرگز نظر انداز نہ کریں۔تمام انسانیت کسی نا کسی طرح اس وبا سے متاثر ہوئی ہے۔

صدر عارف علوی نے عیدالاضحی کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ اللہ تعالی نے اپنے برگزیدہ بندوں کو مختلف امتحانات میں ڈال کر آزمایا، یہ بزرگ ہستیاں ان امتحانات میں پوری طرح سرخرو ہوئیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ اس وبا نے معاشی طور پر ساری دنیا کو بڑے نقصان سے دوچار کیا ہے، بڑی بڑی طاقتور حکومتیں اپنے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مشکلات سے دوچار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید کےموقع پرغریبوں اورضرورت مندوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کی جائے، اپنےاردگرد ضرورت مند اور نادار افراد کو تلاش کر کے ان تک قربانی کا کچھ حصہ ضرور پہنچائیں۔