سروسز اسپتال میں کورونا کا اب کوئی مریض نہیں، وزیر صحت پنجاب

August 01, 2020

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سروسز اسپتال میں کورونا میں مبتلا اب کوئی مریض نہیں ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ سروسز اسپتال میں کورونا کا آخری مریض بھی ڈسچارج کر دیا گیا ہے ، اسپتال میں کورونا کے کل 60 مریض تھے جو اب صحتیاب ہو کر گھروں کو لوٹ گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وباء سے مکمل نجات کیلئے عوام ایس او پیز پر مکمل عمل کریں ۔

دوسری جانب پرنسپل سروسز اسپتال ڈاکٹر محمود ایاز نے عید سے قبل رات گئے ایمرجنسی اور سرجیکل وارڈ کا دورہ کیا اور ڈاکٹروں و طبی عملے کی خدمات کو سراہا۔

ڈاکٹر محمود ایاز نے بتایا کہ ڈاکٹر اور دیگر عملہ عید سے قبل رات گئے تک اپنی ذمہ داری نبھاتا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپتال کے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے دیگر ارکان محنت ، دلجمعی اور جذبے سے مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔