ورلڈ بینک کا پیسہ نالوں پرخرچ کرنا مسئلےکاحل نہیں، میئر کراچی

August 01, 2020

میئرکراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہورلڈ بینک کا پیسہ نالوں پرخرچ کرنا مسئلےکاحل نہیں، ہم سب کی غلطیاں اور خامیاں ہیں۔بلدیاتی ادارےبہت اچھا کام کررہےہیں، جس کی ذمےداری ہےاسےکام کرنےدیاجائے،وسائل فراہم کیےجائیں۔

میئر کراچی نے شاہ فیصل کالونی کا دورہ کیا، اس دوران میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے کہا کہ منتخب افراد کو آن بورڈ لیں گےتونتائج بہترآئیں گے۔

انہوں نے بلدیاتی اداروں کی کارکردگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی اداروں نےآلائشیں ٹھکانےکا کام جاری رکھا ہے، بلدیاتی ادارےبہت اچھا کام کررہےہیں،کارکردگی میں مزید بہتری نظرآئےگی

انہوں نے مزید کہا کہ سب مل کرکام کررہےہیں،بہت اچھی کوشش ہے۔شہرمیں مسائل انتہائی بڑھ گئےہیں، شہرکے40 نالےکےایم سی کےپاس ہیں باقی ڈی ایم سی کےپاس۔

وسیم اختر نے کہا کہ کراچی کےمسائل وفاقی حکومت،سندھ حکومت،کےایم سی کےاشتراک سےحل ہوں گے، کےایم سی پاس وسائل اورفنڈز نہیں ہیں۔

انہوں نے حکومت سےاپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچرے اورسیوریج کےمسائل حل کرے، ابھی ایمرجنسی ہے،صحیح اقدامات ہورہےہیں، کےایم سی وزیراعظم کےفیصلےکےساتھ کھڑی ہوگی، جب نیک نیتی سےکام ہوتا ہےتونتائج اچھےآتےہیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کا کریڈٹ ناصرشاہ کوجاتاہے، ناصر شاہ سب کولےکرچلیں تومسائل حل ہوئے،کراچی کےعوام نےان کو ووٹ دیا ہے،ان سےمل کرمسائل حل ہوں گے۔