ایران میں امریکی دہشت گرد گروپ کا سربراہ گرفتار

August 01, 2020

ایران میں امریکی دہشت گرد گروپ کے سربراہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایرانی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں امریکی دہشت گرد گروپ کے سربراہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں وزارت انٹیلی جنس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ امریکا میں بنائے گئے دہشت گرد گروپ "تھنڈر" کے سربراہ جمشید شرمہد کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔

ایرانی وزارت انٹیلی جنس کے مطابق گرفتاری سے متعلق مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔