گورنر پنجاب سے آئی جی کی ملاقات

August 02, 2020

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے لاہور میں ملاقات کی ہے۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کے درمیان ملاقات میں امن و امان سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ حکومت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے، پولیس سمیت تمام اداروں کو سیاسی مداخلت سے پاک کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے: گورنر پنجاب سے مونس الٰہی کی ملاقات

گورنر پنجاب نے آئی جی پنجاب کو یہ ہدایت بھی دی ہے کہ امن و امان یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔