عید پر واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے اسٹاف نے انتھک کام کیا، محمود الرشید

August 03, 2020

وزیر ہاؤسنگ پنجاب میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے اسٹاف نے انتھک کام کیا، دونوں اداروں کے فیلڈ اسٹاف کی محنت کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔

اپنے ایک بیان میں میاں محمود الرشید نے کہا کہ ادارے فرض شناسی سے کام کریں تو پھر ہیٹ اور لمبے بوٹوں کی ضرورت نہیں پڑتی۔

محمود الرشید نے مزید کہا کہ بہترین کام پر واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔