لاہور: 13 سالہ لڑکے نے 12 سالہ دوست کو قتل کر دیا

August 04, 2020

لاہور کے نواحی گاؤں منہالہ میں 13 سالہ لڑکے نے کھیل کے دوران جھگڑے پر 12 سالہ دوست کو چھری مار کر قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق 12 سالہ بچے کے قتل کا واقعہ ہڈیارہ تھانے کے منہالہ گاؤں میں پیش آیا، جہاں کھیل کے دوران 13 سالہ فراز اور 12 سالہ عبدالرحمان میں جھگڑا ہوا تو فراز نے عبدالرحمان کی گردن پر چھری چلا دی، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی لڑکے کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے لاش مردہ خانے منتقل کر دی، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔