کشمیر گزشتہ ایک سال سے بھارتی فوجی محاصرے میں ہے، شیری رحمان

August 04, 2020

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کشمیر گزشتہ ایک سال سے بھارتی فوجی محاصرے میں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹرشیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے محصور کشمیریوں کےحقوق کے لیے آواز اُٹھائیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کےحق خودارادیت کے ساتھ کھڑا ہے، اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدر آمد کرے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ بھارتی مسلح افواج کے وحشیانہ فوجی قبضے کا خاتمہ کرے۔

شیری رحمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اقوام متحدہ کشمیری عوام کی سیاسی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے حق رائے دہی دلوائے۔