22 بڑے نالوں کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر جاری، این ڈی ایم اے

August 04, 2020

ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ 38 بڑے نالوں میں سے 22 کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر شروع کردی گئی۔

ایک بیان میں ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کراچی میں 552 چھوٹے بڑے برساتی نالے ہیں، گجر نالے، کورنگی نالے اور مواچھ گوٹھ نالے پر ایف ڈبلیو او کام کررہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی کے 19 نالوں کی صفائی کی ذمے داری سندھ حکومت نے لی ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ گزشتہ روز 4 ہزار 364 ٹن کچرا نالوں سے نکالا گیا ہے، شہر کے 3 بڑے نالوں پر 21 چوک پوائنٹس کی نشاندہی کردی گئی ہے۔

ایف ڈبلیو او کی 14 ٹیمیں نالوں کی صفائی کا کام کررہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف ڈبلیو او کی 14 ٹیمیں نالوں کی صفائی کا کام دن رات جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری طرف محکمہ موسمیات نے 2 روز بعد شہر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور کہا کہ بروقت نالوں کی صفائی نہ ہوئی تو صورتحال خراب ہوسکتی ہے۔