• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: 2 دن بعد تیز بارشیں، نالوں کی صفائی بڑا چیلنج


کراچی میں 2 روز بعد تیز بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث شہر میں برساتی نالوں کی صفائی بڑا چیلنج بن گئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی کوششیں جاری ہیں، کل سے اب تک نالوں سے ٹنوں کچرا نکالا گیا، جس کے بعد نالوں کی صفائی کا دائرہ بھی بڑھا دیا گیا۔

آج دوسرے روز این ڈی ایم اے نے شہر کے پانچ بڑے نالوں پر صفائی کا کام جاری رہا اور امید کی جارہی ہے کہ اس بار شہریوں کو کوئی مستقل ریلیف مل جائے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا نیا سسٹم جمعرات سے سندھ پر اثرانداز ہوگا، کراچی میں 3 دن کے اسپیل کے دوران 100 سے 130 ملی میٹر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگر نالوں کی بروقت صفائی نہیں کی گئی تو صورت حال خراب بھی ہوسکتی ہے۔

تازہ ترین