پاکستانی اداکاروں کا بیروت دھماکوں پر اظہارِ افسوس

August 05, 2020

پاکستان کے معروف اداکاروں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں زور دار دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیے:لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ میں دھماکے


اداکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ واقعے کے بعد بیروت سے جو مناظر دیکھنے میں آ رہے ہیں وہ انتہائی خوفناک اور تباہی والے ہیں، جنہیں دیکھ کر وہ غمزدہ ہوگئی ہیں۔

مہوش حیات نے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے متاثرین کے لئے دعا بھی کی۔

اداکار ہمایوں سعید نے بھی بیروت میں ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ ﷲ تعالیٰ ہم سب کی حفاظت فرمائے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان کے وزیرصحت نے تصدیق کی ہے کہ دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکوں میں اب تک 70 افراد ہلاک اور 4 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ جبکہ متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان ہوا ہے۔