لبنان، پاکستانی سفارتکار اور انکے اہلخانہ محفوظ

August 05, 2020

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے خوفناک دھماکوں کے بعد بیروت میں پاکستانی سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ لبنان میں موجود پاکستانی سفارتکار اور انکے اہلخانہ محفوظ ہیں

سفارتخانے کی اطلاعات کے مطابق لبنان میں رہنے والے پاکستانی بھی محفوظ ہیں۔

حکام کے مطابق پاکستانی سفارتخانہ دھماکے کے مقام سے 8 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ دھماکے سے سفارتخانے کے ایک حصے کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت لبنان میں 1500 سے زائد پاکستانی موجود ہیں۔ بیروت میں پاکستانی شہریوں کی تعداد سے متعلق ابھی مصدقہ اطلاع نہیں۔