مسئلہ کشمیر پر عالمی اداروں کی خاموشی سوالیہ نشان ہے، ثروت قادری

August 06, 2020

کراچی ( پ ر ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کا استحصال کرنا بند کردے ،جہاد کی صورت میں بھارت ختم ہوجائیگا،پاکستان جہاد کا اعلان کرے ڈائیلاگ کا دور ختم اب کشمیریوں کو طاقت سے آزادی دلانا ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کے تحت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں نکالی گئی ریلیوں اور مظاہروں اور کراچی میں ورلڈ کشمیر فورم کے تحت سی ویو پر آزادی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مرسکتے ہیں کشمیر بھارت کو نہیں لینے دینگے،عالمی اداروں کی مسئلہ کشمیر میں عدم دلچسپی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہ کرانا سوالیہ نشان ہے،کشمیر یوں کے ساتھ انصاف اور انصاف کا قتل بند نہیں ہوا تو اس کے بھیانک نتائج نکلیں گے،بھارت کو کشمیریوں پر ظلم وستم اور جبر سے نہیں روکا گیا تو عالمی اداروں کی اہمیت اور وجود ختم ہوجائیگا۔