برازیل: رقص کرتے ہوئے ٹریفک کنٹرول کرنے کا منفرد انداز

August 06, 2020

یوں تو ٹریفک پولیس کا کام ٹریفک کنٹرول کرنا اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف ایکشن لینا ہے۔

لیکن اگر یہی کام منفرد انداز میں کیا جائے تو نہ صرف ٹریفک وارڈن خود اپنی ڈیوٹی کو انجوائے کر سکتے ہیں بلکہ عوام کا بھرپور تعاون بھی حاصل کر لیتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس ٹریفک پولیس اہلکار کو ہی دیکھ لیں جو اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے رقص کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے۔

یہ دلچسپ پرفارمنس برازیل میں اس وقت دیکھی گئی جب ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار ڈانس کرتے ہوئے ٹریفک کنٹرول کر رہا تھا اور اہلکار کی اس ڈانس پرفارمنس سے دیکھنے والے بھی خوب محظوظ ہوئے اور اُسکے ٹریفک کنٹرول کرنے کے اس انداز کو بیحد سراہا۔