لاہور ہائیکورٹ،فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں بھی پلاسٹک تھیلیوں پر پابندی

August 07, 2020

لاہور (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور کے بعد فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں مالز اور شاپنگ سنٹرز میں پلاسٹک تھیلیوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی۔عدالت نے قرار دیا کہ پولی تھن بیگز نظر نہیں آنے چاہیے،عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔