ٹک ٹاک کے پاکستانی صارفین کیلئے اردو میں کمیونٹی گائیڈ لائنز جاری

August 07, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) ٹک ٹاک نے اپنے پاکستانی صارفین کیلئے اردو میں تازہ ترین کمیونٹی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔

گائیڈ لائنز کا مقصد پاکستان میں استعمال کرنیوالوں کیلئے ایک مددگار اور خوش آئند ماحول برقرار رکھنا ہے۔

پاکستان اْن ٹاپ 5 مارکیٹوں میں شامل ہے جہاں ٹرمز آف سروس یا کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کے باعث ٹک ٹاک پر موجود ویڈیوز کو بڑی تعداد میں ہٹایا گیا ہے۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس کے استعمال کرنیوالے جہاں ٹک ٹاک پر کنٹنٹ تخلیق کرتے ہیں وہیں اس پر یہ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ استعمال کرنیوالوں کو محفوظ پلیٹ فارم مہیا کرے، کمیونٹی گائیڈ لائنز استعمال کرنیوالوں کو عمومی رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔