فیس بک ملازمین کو جولائی2021 تک گھروں سےکام کرنے کی اجازت

August 07, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں مختلف کمپنیز اور دفاتر نے ملازمین سے گھروں سے کام لینا شروع کردیا ہے۔ کچھ ممالک میں صورت حال بہتر ہونے پر ملازمین نے آفسز جانا شروع کردیا ہے تاہم اب بھی کئی ملازمین گھروں سے ہی آفس کے کام سرانجام دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹفیس بک نے اپنے ملازمین کو اب اگلے سال جولائی تک گھروں سے کام کرنے کا کہہ دیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ملازمین کو ایک ہزار ڈالر بھی آفس اخراجات کی مد میں دیئے جارہے ہیں۔

گوگل نے بھی حال ہی میں اپنے ملازمین کے لئے گھروں سے کام کرنے کے حوالے سے اگلے سال جولائی تک کی توسیع کی تھی۔