انگلینڈ 219 رنز پر آؤٹ، پاکستان کو 107 رنز کی برتری

August 07, 2020

مانچسٹر ٹیسٹ میں پاکستانی بولرز کی شاندار کارکردگی کے باعث انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 219 رنز پر آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے پہلی اننگز میں 107 رنز کی برتری حاصل کرلی۔

انگلینڈ کی طرف سے اولی پوپ 62، جوز بٹلر 38 اور اسٹیورٹ براڈ 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

یاسر شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، محمد عباس اور شاداب خان نے دو، جبکہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ٹیم نے شان مسعود کی شاندار سنچری اور بابر اعظم کی نصف سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں 326 رنز بنائے تھے، یوں پاکستان ٹیم دوسری اننگز 107 رنزکی برتری کے ساتھ شروع کرے گی۔