وزیراعلیٰ بلوچستان سے چیئرمین پیمرا کی ملاقات

August 07, 2020

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) محمد سلیم نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں الیکٹرانک میڈیا اور ایف ایم ریڈیو کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران وزیراعلیٰ جام کمال نے کہا کہ بلوچستان میں ترقیاتی عمل تیز رفتاری سے جاری ہے، جسے قومی میڈیا پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی میڈیا پر کوریج میں بلوچستان کا حصہ بہت کم ہے۔

چیئرمین پیمرا نے مزید کہا کہ بلوچستان کو قومی الیکٹرانک میڈیا میں مناسب وقت کی فراہمی کے لیے چینلز کو راغب کیا جائے گا۔