پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین سلیم بیگ نے بلوچستان ریجنل آفس کوئٹہ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر کیبل ایسوسی ایشن بلوچستان کےصدر بابرک خان نے چیئرمین پیمرا کو کیبل آپریٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
بابرک خان کا کہنا تھا کہ اگر کیبل آپریٹرز کو ریلیف نہیں دیا گیا تو یہ انڈسٹری جلد ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن کو یقینی بنانے کے لیے پیمرا اور پی ٹی اے کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔