افغان سفیر عاطف مشعل کی اسفندیار ولی خان سے الوداعی ملاقات

August 08, 2020

افغانستان کے سفیر عاطف مشعل نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفندیار ولی خان سے الوداعی ملاقات کی۔

اس موقع پر اسفند یار ولی خان نے کہا کہ افغانستان میں مستقل امن کے لئے فریقین کو پُرخلوص کردار ادا کرنا ہوگا، جبکہ لویہ جرگہ کی کامیابی افغان امن عمل کے لئے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بہتر تعلقات خطے کے لیے ضروری ہیں، جبکہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغان عوام نے کرنا ہے۔

اسفندیار ولی نے کہا کہ افغانستان کی منتخب قیادت ہی ان کے نمائندے ہیں، 40 سالہ جنگ کے خاتمے کے لئے تمام فریقین کو ایک میز پر لانا ہوگا۔

سربراہ اے این پی نے کہا کہ چین، روس اور امریکا ضامن، پاکستان سہولت کار کا حقیقی کردار ادا کریں۔