کشمیریوں کی حمایت کرنے پر عمران خان کا مہاتیر محمد سے اظہار تشکر

August 08, 2020


مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت کرنے پر وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیراعظم عمران خان نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کشمیریوں کی حمایت کرنے پر سابق وزیر اعظم ملائیشیا ڈاکٹر مہاتیر محمد کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس مرتبہ 8 اگست کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اقدامات کو ایک برس مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں اہل کشمیر کی حمایت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جبر و استحصال کیخلاف لب کشائی پر میں ڈاکٹر مہاتیر بن محمد کا مشکور ہوں۔