لاہور: فاسٹ فوڈ اینڈ ریسٹورنٹ کھولنےکیلئےحکومتی ایس او پیزجاری

August 08, 2020


لاہور میں فاسٹ فوڈ اور ریسٹورنٹ کھولنے کے لیے پنجاب حکومت نے ایس او پیز جاری کردیں۔

سیکرٹری ہیلتھ کیئر محمد عثمان نے کہا ہے کہ فاسٹ فوڈ اور ریسٹورنٹ کے ڈائننگ ہال میں سوشل پارٹیز کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ ڈائننگ ہال میں 50 فیصد تک لوگوں کو کھانا کھانے کی اجازت ہوگی۔

محمد عثمان نے کہا کہ 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ریسٹورنٹ میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی، ریسٹورنٹ میں ہر ٹیبل کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھا جائےگا۔

انہوں نے کہا کہ ریسٹورنٹ میں پلے ایریاز بند رکھےجائیں گے۔