کےالیکٹرک: بجلی کے بل جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

August 08, 2020

کےالیکٹرک نے بارشوں کے سبب صارفین کو سہولت فراہم کرنے کے لیے بجلی کے بل جمع کروانے کی حتمی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

ترجمان کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ 7،6 اگست کو واجب الادا بل 10 اگست تک جمع کروائے جاسکتے ہیں، جس کے لیے تمام متعلقہ بینکوں کو بغیر اضافی سرچارج بل وصول کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کراچی میں مون سون کے چوتھے اسپیل میں تیسرے روز بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے۔