زرغون ہائوسنگ ویلفیئر ایسوسی ایشن کا اجلاس، تعارفی کتابچہ پیش

August 09, 2020

کوئٹہ ( پ ر) زرغون ہاوسنگ ویلفئر ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس صدر عبداللہ کاکڑ کی رہائش گاہ پر ہوا۔ جس میں تمام ایگزیکٹیو ارکانن نے شرکت کی اور ایجنڈا پوائنٹ پر بھر پور بحث کے بعد مسقبل کے لیئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔ اجلاس کی کارروائی کا آغاز اللہ پاک کے بابرکت نام سے ہوا۔ جنرل سیکریٹری محمد اکرم نے ایجنڈا پوائنٹ کا تفصیل سے ذکر کرنے کے بعد تمام ارکان سے گزارش کی کہ وہ اپنا نکتہ نظر پیش کریں۔ فضل داد نے زرغون ہاوسنگ کے تعارفی کتابچے کی تفصیل پڑھ کر سنائی اور تمام ارکان سے اس پر رائے لی۔ بعد ازاں ندیم منصور نے کتابچے کے بارے میں اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تعارفی بک لیٹ کو تسلی سے پڑھ کر فائنل کیا جائے۔ صدر عبداللہ کاکڑ نے صدارتی خطبے میں تمام ارکان کو ایسوسی ایشن کی رجسٹریشن کے بارے میں پیش رفت سے آگاہ کیا ۔ اجلاس کے ۔اختتام پر جنرل سیکریٹری نے تمام ارکان کا شکریہ ادا کیا۔اجلاس میں ڈی جی کیو ڈی اے اور چیف انجینئر سے فوری ملاقات اور مسجد کے لئے این او سی حاصل کرنے کے علاوہ ایسوسی ایشن کے دفتر کی الاٹمنٹ اوراسے فعال کرنے کے لیے عملی اقدامات، پینے کے پانی اور اوور ہیڈ ٹینکس کو جلد فعال کرانے اور کیو ڈی اے میں اور سائٹ آفس میں ایک ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ نئے آنے والے الاٹیوں کی مدد کی جاسکے۔