دعا منگی اغواء کیس، مفرور ملزم کو گرفتار کرکے پیش کرنیکا کا حکم

August 10, 2020

دعا منگی اغواء کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے مفرور ملزم آغا منصور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسے18 اگست تک گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں دعا منگی اغواء کیس کہ سماعت ہوئی جس میں گرفتار ملزمان زوہیب قریشی، طارق عرف شکیل اور دیگر کو عدالت میںپیش کیا گیا۔

اس موقع پر عدالت نے مفرور ملزم آغا منصور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور حکم جاری کیا کہ ملزم کو گرفتار کرکے18 اگست تک عدالت میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ دعا منگی کو ملزمان نے کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے اغوا کیا تھا، جس کے بعد دعا منگی کے والد نے 25 لاکھ روپے تاوان ادا کرکے بیٹی کو بازیاب کرایا تھا۔