ملک میں کہیں بادلوں کے ڈیرے، کہیں گرمی کا راج

August 10, 2020

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کہیں بادلوں نے ڈیرے ڈالے تو کہیں گرمی کا راج رہا۔

کراچی کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہا تو پشاور میں پارا 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

لاہور میں 32، کوئٹہ میں 34 اور دارلحکومت اسلام آباد میں د رجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔

گلگت بلتستان اور جموں میں پارا 32 ، سری نگر میں 29 اور لیہہ میں 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔