ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 40 سالہ شخص جاں بحق

August 11, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شاہ لطیف ٹاون تھانے کی حدود قائد آباد ریڈیو پاکستان گراؤنڈ کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 40سالہ جمرود خان جاں بحق ہو گیا،ا طلاعات کے مطابق مسلح ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو گولیوں کا نشانہ بنا ڈالا، ،پولیس واقعے کی تفتیش کررہی ہے ۔ ادہربلوچ کالونی پل کے قریب ملزمان نے ڈکیتی میں مزاحمت کرنے پرفائرنگ کرکے ایک شہری کو زخمی کردیا ، جسےنجی اسپتال منتقل کیا گیا ۔