راوی پروجیکٹ 6 سال قبل ہم نے شروع کیا تھا، ن لیگ کا دعویٰ

August 11, 2020

اسلام آباد ( طارق بٹ ) مسلم لیگ (ن) کا دعویٰ ہے کہ راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ جس کا گزشتہ دنوں وزیر اعظم عمران خان نے افتتاح کیا، وہ 6 سال قبل 2014 میں ان کی حکومت نے شروع کیا تھا۔

پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ختم ہو جا نے کے بعد نیب نے مشاورتی کنٹریکٹ کے بارے میں تحقیقات کی لیکن کسی غلط کاری کا انکشاف نہیں ہوا ۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ سرکاری نہیں بلکہ نجی سرمایہ کاری سے مکمل ہو گا ۔

جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ایک سنئیر رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ مذکورہ منصوبہ میگا پروجیکٹ کے تسلسل کا حصہ تھا منصوبے کے لئے 70 کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے۔