گلشن حدید کے ایک مکان میں شیروں کے پالے جانے کا انکشاف

August 12, 2020

گلشن حدید کے ایک مکان میں شیروں کے پالے جانے کا انکشاف

کراچی کے علاقے گلشن حدید معظم ٹاؤن کے ایک مکان میں 6 شیروں کے پالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کے بعدعلاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شیر پنجرے سے نکل کر مکان کے کمپاؤنڈ میں گھوم رہے تھے۔

کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف جاوید مہر نے کہا کہ وائلڈ لائف منی زو کا پرمٹ جاری کرتا ہے جس کے تحت گوشت خور جانور رکھنے کی اجازت نہیں ہوتی، یہ اجازت نامے کی خلاف ورزی ہے۔

سندھ وائلڈ لائف نے شیر کے مالکان کو دستاویزات کے ہمراہ آج بلایا ہے۔