لوڈ شیڈنگ کا پلان عدالت میں جمع کرائیں گے، سی ای او کے الیکٹرک

August 12, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سی ای او کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا جیسے ہی حکم نامہ ملے گا اس پر عملدرآمد کریں گے، عدالت نے لوڈشیڈنگ سے متعلق پلان مانگا ہے ، مکمل پلان جمع کرائے گے ۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی او کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا جیسے ہی حکم نامہ ملے گا اس پر عملدرآمد کریں گی، عدالت نے لوڈشیڈنگ سے متعلق پلان مانگا ہے، مکمل پلان جمع کرائینگے، سپریم کورٹ کا تحریری حکم نامہ ملے گا ہم کارروائی کرینگے ۔ صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے کراچی کی بجلی بند کرنے سے منع کیا اس پر عملدرآمد کرینگے جس پر سی ای او نے لوڈشیڈنگ ختم کرنے سے متعلق سوال کو ٹال دیا ۔