عثمان بزدار وزیراعلی ہیں اور رہیں گے، گورنرپنجاب

August 12, 2020

گور نرپنجاب چوہدری محمد سرور کا وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے متعلق کہنا ہے کہ عثمان بزدار وزیراعلیٰ ہیں اور رہیں گے۔

چوہدری محمدسرور نے گورنر ہاوس میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ ہم ہر معاملے میں شفافیت کو لانا چاہتے ہیں، حکومت کافیصلہ ہے کہ ہر معاملےکی مکمل شفافیت کےساتھ انکوائری ہو، کسی بھی ادارے، عمارت کی بنیادیں مضبوط ہوں تووہ کامیابی سے چلتے ہیں۔

گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ہر شہر، قصبے، ٹاؤن میں پینے کا صاف پانی پہنچانا ہمارا مشن ہے، پنجاب کے لوگوں کو ہرصورت پینے کا صاف پانی فراہم کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالی کا شکر ہے کوروناوائرس پر کافی حد تک کنٹرول کر لیا گیا ہے۔

چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم، حکومت اور تمام صوبوں نے مل کر کورونا کامقابلہ کیا ہے۔