کراچی: گھر میں شیر پالنے کا معاملہ، شہری کا بیان ریکارڈ

August 12, 2020


کراچی کے علاقے گلشن حدید میں شہری کی جانب سے شیر پالنے کے معاملے میں محکمہ وائلڈ لائف نے شہری زوہیب کا بیان ریکارڈ کرلیا۔

اس حوالے سے چیف کنزرویٹر جاوید مہر نے کہا کہ شیروں سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، معاملہ کل تک ملتوی کیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ جرمانہ، شیروں کو ضبط کرنے، انسانی آبادی سے دور رکھنے کے آپشن ہیں۔

جاوید مہر کا کہنا تھا کہ شہری نے ڈیڑھ سال قبل لاہور کے کسی شخص سے شیر کے بچے خریدے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجروں میں شیر فارمنگ اور کاروبار کی نیت سے رکھے تھے۔

چیف کزرویٹر محکمہ وائلڈ لائف سندھ نے کہا کہ شیروں کو ضبط کیا گیا تو انھیں چڑیا گھر کے حوالے کیا جائے گا۔