دعا ہےپاکستان چیلنجز میں کامیاب ہو، قاضی عبدالعزیز چشتی

August 13, 2020

لوٹن (نمائندہ جنگ) مرکزی جماعت اہلست یوکے اینڈ اوور سیز ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی نے کمیونٹی کے نام پیغام میں 14 اگست یوم آزادی پاکستان کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ پاکستان تمام چیلنجز میں کامیاب ہو اور اس کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہو اور کشمیر آزاد ہو کر مملکت پاکستان کا حصہ بنے اور پاکستان جن اعلیٰ و ارفع مقاصد کے لیے حاصل کیا گیا تھا ان کی تکمیل ہو۔