تسلیم قریشی کے بھائی کا انتقال، برمنگھم میں تدفین

August 13, 2020

برمنگھم (نمائندہ جنگ) معروف سیاسی شخصیت تسلیم قریشی کے جواں سالہ بھائی اکرم قریشی چند روز علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے، برمنگھم کے مقامی قبرستان میں حکومتی و سٹی کونسل کی ہدایات کے مطابق تیس افراد نے نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سپردخاک کردیا۔ اس موقع پر وفات سے لیکر تدفین تک کے برطانیہ بھر سے رہنمائوں، دوست احباب، فیملی ممبران نے بذریعہ فون، واٹس ایپ اور مقامی مسجد میں جہاں بیک وقت آٹھ سے دس افراد کو اجازت تھی فاتحہ خوانی کرکے فیملی کیساتھ اظہار افسوس کرتے رہے، اکرا قریشی اپنے اعلی اخلاق، ملن ساری کی وجہ سے کمیونٹی میں خاصے مقبول تھے، ان کی وفات پر توقیر، وقار اسلم کیانی، سرفراز کوسیٰ، راجہ ناصر محمود، اصغر قریشی، محمد بوٹا، عابد حسین، فہم کیانی سمیت دیگر سابق مشیر حکومت سعید مغل، پی پی میڈلینڈ کے صدر چوہدری شاہ نواز، سینئر نائب صدر مرزا اختر، خواجہ ذوالفقار نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے صبر کیلئے دعائیں کیں۔