ایک لیڈر نے آج پوری قوم کو ایک سمت دی، فیصل جاوید

August 14, 2020

حکومتی جماعت پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ ایک لیڈر نے آج پوری قوم کو ایک سمت دیا ہے، پچاس سال میں پاکستان میں کوئی ڈیم نہیں بنا اب دو ڈیمز پر کام جاری ہے۔

فیصل جاوید کاکہنا تھا کہ پوری دنیا کے ساتھ آج ہماری زبردست تعلقات ہیں، کاروباری آسانی میں ہم اب چھٹے نمبر پر آئے ہیں، جلد اچھی خبریں سننے کو ملیں گی ، محنت سے اور ڈٹ کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ راوی سٹی پر کوئی کام شروع نہیں کرسکا، اب اس حکومت نے کام شروع کر دیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بیس سال میں آوے کا آوا ہی بگڑا تھا ٹھیک ہونے میں کچھ تو وقت لگے گا، ہمیں تقریروں کے بجائے عملی اقدامات کی طرف جانا ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت سب کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان نے پوری دنیا میں مودی کو بے نقاب کیا ہے، آج پوری دنیا سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی پوری کوشش کریں، کشمیر کی آزادی کاوقت دور نہیں ہے۔