سعید غنی نے سروسز اسپتال میں لگے بینر کا نوٹس لےلیا

August 14, 2020

کراچی سروسز اسپتال میں جشن ازادی کی مناسبت سے ہونےو الی تقریب میں لگائے گئے بینر میں قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر سائیڈ پر لگائی گئی جس پر وزیر تعلیم نے سعید غنی نے نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس سروسز اسپتال سے وضاحت مانگ لی ۔

جشن ازادی کی مناسبت سے کراچی کے سروسز اسپتال میں تقریب ہوئی بینر پر قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر سائیڈ پر لگائی گئی جبکہ دوسری طرف شاعر مشرق علامہ اقبال کی تصویر موجود تھی ۔

ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر بینر کے درمیان میں لگائی گئی جس پر وزیر تعلیم سعید غنی نے نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس سروسز اسپتال سے رپورٹ طلب کرلی۔

ایم ایس سروسز اسپتال فرحت عباس نے نوٹس لیتے ہوئے غلطی تسلیم کرلی اور بتایا کہ وینڈر نے جلدی میں قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر سائیڈ پر جبکہ ذوالفقار علی بھٹو کی تصویر درمیان میں لگادی ۔