ڈیرن سیمی اور آرتھر کی جانب سے یوم آزادی کی مبارک باد

August 15, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) یوم آزادی کے موقع پرویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ڈیرن سیمی نے پاکستانی پرچم تھامے مزارِ قائد پر لی گئی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور لکھا کہ جشن آزادی مبارک پاکستان ،انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ’دل دل پاکستان، جان جان پاکستان‘ کا بھی اضافہ کیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی پاکستان میں موجود تمام دوستوں کو جشن آزادی کی مبارکباد دی ہے۔