کے ڈی اے کے تحت تقریب، راشد ربانی، وقارمہدی نے کیک کاٹا

August 15, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جشن آزادی پرجوش طریقے سے منایا گیا مشیر وزیراعلی سندھ راشد حسین ربانی، مشیر برائے انسپکشن ٹیم چیف منسٹرسید وقار مہدی، صدرپیپلز لیبر بیورو سندھ حبیب الدین جنیدی اور ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے کیک کاٹا ۔جشن آزادی کے موقع پر کے ڈی اے سوک سینٹر کے سبزہ زار میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف اکرام نے کی ۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے آصف اکرام نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر کراچی کے شہریوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ نئی پبلک ہاؤسنگ اسکیم پر منصوبہ بندی جاری ہے جلد ہی نئی و سستی رہائشی اسکیم متعارف کرائی جائے گی ۔