ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان ہلاک، بچے کی لاش ملی

August 15, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹائون رشید آباد بلاک بی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 17سالہ عبدالبا سط ولدمحمد رفیق جاں بحق ہو گیا،جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ،لیاقت آباد تھانے کی حدود سی ون ایریا مکان نمبر 8/A سے 5 سالہ بچے عبدالہادی ولدمحمد جاوید کی لاش ملی ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش عباسی اسپتال منتقل ،پولیس کے مطابق ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ موت طبعی ہے۔