بظاہر لگتا ہے مریم نواز کی گاڑی پر گولیاں چلائی گئیں، رانا ثنا

August 15, 2020

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللّٰہ نے کہا ہے کہ بظاہر لگتا ہے نیب پیشی پر مریم نواز کی گاڑی پر گولیاں چلائی گئیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق وزیر قانون پنجاب نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ تفتیشی ماہرین سے مریم نواز کی گاڑی کا معائنہ کروالیا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ سازش میں جو بھی ملوث ہوا اس کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ گاڑی کی فارنزک کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مریم نواز کی گاڑی بُلٹ پروف نہ ہوتی تو کوئی سانحہ بھی ہوسکتا تھا۔