• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز نے گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کی ویڈیو جاری کردی

مریم نواز نے گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کی ویڈیو جاری کردی 


سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی اور نون لیگی رہنما مریم نواز نے نیب آفس کے باہر گزشتہ روز پیش آنے والے ہنگامہ آرائی کے واقعے کے دوران اپنی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کی ویڈیو جاری کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو جاری کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ بلٹ پروف گاڑی میری نہیں میاں صاحب کی ہے، میری گاڑی پر ہر طرف سے پتھروں سے حملہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح گاڑی کو نقصان پہنچا یہ پتھروں سے کچھ زیادہ تھا۔

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں مریم نواز نے نون لیگی کارکنان کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگ نون کے کارکنوں کو سلام پیش کرتی ہیں۔

مریم نواز نے لیگی کارکنان کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سلام ان کو جنہوں نے میری طرف آنے والے پتھروں کے لیے اپنے سینے آگے کئے، کارکنان لاٹھی چارج اوراب قید و بند برداشت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تشدد بھی آپ پر ہوا گرفتار بھی آپ ہوئے، اس ظلم و اندھیر نگری کا جواب ان کو دینا پڑے گا۔

تازہ ترین