نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا ڈونلڈ ٹرمپ کو کرارا جواب

August 18, 2020

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کورونا وائرس کے معاملے پر بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کرارا جواب دے دیا۔

ایک بیان میں جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ ایک دن میں نیوزی لینڈ کے 9 کیس اور کہاں امریکا کے 10ہزار کیسز صاف اشارہ ہیں کہ ٹرمپ بالکل غلط کہہ رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے دور حکومت میں دوسری بار ڈونلڈ ٹرمپ کو آئنہ دکھایا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی ریلی میں کہا تھا کہ نیوزی لینڈ انہیں دکھانے کےلیے کورونا وائرس کو شکست دینے کی رٹ لگائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا نیوزی لینڈ کی طرح کورونا وائرس کے کیسز میں خوف ناک اضافہ نہیں چاہتا ہے۔

امریکی صدر کے بیان پر نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اعداد و شمار پر مبنی جواب دے دیا۔