کراچی کمیٹی سندھ میں وائسرائے بھیجنے کی سازش ہے، ایاز پلیجو

August 21, 2020

کراچی کمیٹی سندھ میں وائسرائے بھیجنے کی سازش ہے، ایاز پلیجو

یدرآباد (بیورو رپورٹ) قومی عوامی تحریک کے سربراہ اور گرینڈ ڈیموکریٹ الائنس کے جنرل سیکریٹری ایاز لطیف پلیجو نے کراچی رابطہ کمیٹی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کمیٹی سندھ میں وائسرائے بھیجنے کی سازش ہے‘ عمران خان 6 رکنی کمیٹی کو ختم کردیں بصورت دیگر جی ڈی اے کے پاس حکومت سے الگ ہونے کا آپشن موجود ہے‘ ہمارے لیے سب سے افضل سندھ ہے‘ مراد علی شاہ سندھ حکومت نہیں چلا سکتے تو استعفیٰ دے دیں‘ قومی عوامی تحریک 24,25,26 اگست کو کراچی کمیٹی کے خلاف سندھ بھر میں احتجاج کرے گی اور اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو سندھ بھر میں ہڑتال کرینگے۔