پنجاب، 3 اضلاع میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

August 23, 2020


محکمہ صحت پنجاب نے عالمی وبا کورونا کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے پیش نظر پنجاب کے 3 اضلاع میں مائیکرواسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا ہے، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی کے کچھ علاقوں میں لگایا گیا۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور کے 12 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا ہے، ان علاقوں کے28 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

راولپنڈی کے 3 علاقوں میں کورونا وائرس کے 7 مریض سامنے آئے، گوجرانوالہ کے2 علاقوں میں کورونا کے 3 مریض سامنے آئے۔

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ متاثرہ گھروں کے باہر پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں، متاثرہ افراد گھروں میں 14 دن قرنطینہ کریں گے۔