• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب بھر میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

سیکریٹری صحت پنجاب محمد عثمان کے مطابق مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ایس او پیز تیار کر لیے گئے ہیں، جس گھر یا دکان میں کورونا کیس ہو گا صرف اسے لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

سیکریٹری صحت پنجاب محمد عثمان نے کہا ہے کہ متاثرہ گھر یا دکان کے پورے علاقے، عمارت یا شاپنگ مال کو سیل نہیں کیا جائے گا۔

محمد عثمان کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ شخص گھر پر 14 دن قرنطینہ رہے گا۔

سیکریٹری صحت پنجاب محمد عثمان کا کہنا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاون کا اطلاق آج سے ہوگا، نوٹیفیکشن جلد جاری کر دیا جائے گا ۔

تازہ ترین