زیر حراست ملزمان کے قبضے سے ملی گاڑی نیب افسران کے زیر استعمال

August 25, 2020

لاہور ( آن لائن ) نیب کے زیر حراست ملزمان کے قبضے سے لی گئی گاڑی نیب افسران کے ذاتی استعمال میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔درخواست پر احتساب عدالت نے ڈی جی نیب شہزاد سلیم اور انچارج ریکوری ڈسبرسمنٹ مینجمنٹ سیل کو 25 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔عدالت نے نیب تفتیشی افسر کو بھی ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرلیاہے ۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے ڈی جی نیب کی طلبی کا عبوری تحریری حکم جاری کر دیا۔