کراچی میں موسم کی خرابی ،سعودی عرب سے آنیوالی پرواز کی نوابشاہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ

August 26, 2020

نواب شاہ(بیورورپورٹ)کراچی میں موسم کی خرابی کے باعث سعودی عرب سے آنے والی پرواز کو نواب شاہ ائیرپورٹ پر اتارلیا گیا۔ ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز 9732.PK کو موسم کی خرابی کے سبب اتارلیا گیاجہاز میں 277 مسافر سوار تھے بعد ازاں موسم کے ساز گار ہونے پر جہاز کو روانہ کردیا گیا۔