پولیس اہلکار کو لوٹ کر فرار ہونے والے 2ملزمان گرفتار

August 29, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) قائد آبادپولیس نے ڈکیتی سمیت سنگین جرائم میں ملوث 2ملزما ن حق نواز اور رحمان گرفتار کرلیا ہے،گرفتار ملزمان نے 18 اگست کو کاونٹر ٹیرریزم ڈیپارٹمینٹ کے اہلکار سے ڈکیتی کی واردات کی تھی، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے پولیس اہلکار سے چھینا گیا موبائل فون، اصلی شناختی کارڈ اور اسلحہ برآمدکر لیا گیا ۔